ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / زیادتی کے خلاف قانون سازی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار

زیادتی کے خلاف قانون سازی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار

Tue, 28 Nov 2017 11:08:35    S.O. News Service

نئی دہلی27نومبر (ایجنسی) سپریم کورٹ نے پولیس کی حراست میں ملزمین کے ساتھ زیادتی کے خلاف سخت قانون بنانے کے لئے دائر ایک عرضی پر سماعت کرنے سے آج انکار کردیا۔چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے سابق وزیر قانون اشونی کمار کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ قانون سازی اس کا کام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے اور وہ اس کے لئے پارلیمنٹ کو حکم نہیں دے سکتے ۔ مرکزی حکومت نے حالانکہ دلیل دی ہے کہ حراست میں زیادتی پر روک لگانے کے سلسلے میں قانون کمیشن نے اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس پر غور کیا جارہا ہے۔ کمار نے عرضی دائر کرکے حراست میں زیادتی کے خلاف بین الاقوامی ضابطوں کے تحت قانون سازی کے لئے مرکزی حکومت کو ہدایت دینے کے عدالت سے درخواست کی تھی۔خیال رہے کہ قانون کمیشن نے حراست میں زیادتی کے خلاف قانون بنانے کے لئے اپنی سفارشات وزارت قانون کو پیش کردی ہیں۔


Share: